حیدرآباد۔13جون (اعتماد نیوز) اپوزیشن لیڈر جانا ریڈی نے آج اسمبلی میں سوال کیا کہ آیا ریاستی حکومت اس بات کو یقینی بنائے اور اس کا جواب دے کہ کس طرح اقلیتوں کو 12فیصد
تحفظات کو فراہم کیا جا سکتا ہے۔؟ انہوں نے ریاستی حکومت پر عوام کے لئے کام کرنے پر زور دیا اور کہا کہ بہتر ہوتا کہ ریاستی گورنر اگر اپنی تقریر میں یو پی اے حکومت کا شکریہ ادا کرتے ۔انہوں نے بد عنوانی کے خاتمہ پر بھی زور دیا۔